Advertisement

تازہ ترین

عمان مذاکرات؛ ایران کا ‘ابتدائی منصوبہ’ امریکا تک پہنچا دیا گیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے مسقط میں اپنے ہم منصب سے ملاقات میں امریکا کے ساتھ جاری تعطل کو سنبھالنے اور بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے ابتدائی منصوبہ پیش کیا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کا دعویٰ ہے کہ جمعہ کو ایران کے مقامی وقت […]

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف بائیکاٹ، سری لنکا کی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔ رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پی سی بی کو خط […]

بالی ووڈ کے مشہور کامیڈین اداکار گرفتار

بھارتی فلم انڈسٹری میں راج پال یادو اپنے مزاحیہ کردار کی وجہ سے کافی مشہور ہیں، وہ بے شمار بلاک بسٹر فلموں کا حصہ رہے، جہاں ان کی جاندار اداکاری کو سراہا گیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے بھول بھلیاں، ہنگامہ، ڈھول، چھپ چھپ کے، پھر ہیرا پھیری، اور کل ہو نہ ہو سمیت […]

ایپسٹین فائلز میں بھارت کے نامور ہدایت کار کا نام بھی شامل

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز انوراگ کشیپ کا نام ایپسٹین فائلز میں مبینہ طور پر ’بالی ووڈ بوائے‘ کے طور پر لیا گیا ہے۔ ایپسٹین فائلز کے اجرا کے بعد دنیا بھر میں توجہ مرکوز ہو گئی ہے، جن میں مرحوم اور سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی مجرمانہ سرگرمیوں سے جڑی […]

کسی بھی دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آج کوئٹہ کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہیں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال اور اندرونی سلامتی کے جاری آپریشنز پر جامع بریفنگ دی گئی۔ بیان میں بتایا گیا […]

مشرقی ہمسایہ، خوارج ترقی کے راہ میں کانٹا بننا چاہتے ہیں لیکن دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان نے اپنے دشمن کو ذلت آمیز شکست دی، ہمارے مشرقی ہمسایہ اور دیگر خوارج مل کر پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے راستے میں کانٹا بننا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے […]

حکومت، سیاست، مسلح جدوجہد؛ پرُخار راہوں میں مارے جانے والا سیف الاسلام قذافی

سیف الاسلام قذافی کو مغربی لیبیا کے شہر زنتان میں قتل کر دیا گیا ہے۔ وہ ایک ایسی پُراسرار گولی کا نشانہ بنے جس کا ابھی سراغ لگایا جا رہا ہے اور شاید یہ گتھی کبھی نہ سلجھ پائے۔ گو ان کی سیاسی ٹیم نے دعویٰ کیا کہ 4 نقاب پوش افراد نے 53 سالہ […]

امریکا ایران کیساتھ مذاکرات کیلیے تیار ہوگیا؛ کڑی شرائط رکھ دیں

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اگر ایران مذاکرات کے لیے سامنے آنا چاہتا ہے تو وہ رواں ہفتے بھی ملنے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے یاد دلایا کہ امریکا ہمیشہ ایران کے ساتھ مذاکرات اور مشاورت کے لیے آمادہ رہا ہے لیکن […]

بھارت کیخلاف میچ سے انکار؛ کیا آئی سی سی پاکستان کے 34 ملین ڈالرز کے فنڈز روک سکتا ہے؟

پاکستان کا مؤقف بڑا واضح ہے کہ کرکٹ یکطرفہ نہیں ہو سکتی اور اگر کوئی ملک پاکستان آ کر کھیلنے سے انکاری ہے تو پاکستان کو بھی اپنے وقار کی خاطر سخت فیصلے لینے کا پورا حق ہے۔ اس معاملے میں پاکستان کا حالیہ فیصلہ دراصل بھارت کی اس "چوہدراہٹ” کے خلاف ایک اعلانِ جنگ […]

پی ایس ایل11؛ فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

پی ایس ایل حکام کے مطابق ملتان سلطانز کی فرنچائز کی نیلامی 9 فروری کو لاہور میں منعقد ہوگی۔ نیلامی کے عمل میں فرنچائز کی ملکیت کے حقوق حاصل کرنے کے لیے پانچ بڈرز حصہ لیں گے جن کا انتخاب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی بڈ کمیٹی نے کیا ہے۔ پی سی بی […]

رشوت خور پنڈت؛ ٹیزر ریلیز ہوتے ہی منوج باچپائی کی فلم ہنگامہ آرائی کا شکار کیوں؟

اپنی جاندار اداکاری کے باعث منوج باجپائی تھیٹر سے سینما ہالز اور اب او ٹی ٹی پلیٹ فارمز میں بھی سب سے کامیاب اداکار بنتے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں ان کی نیٹ فلکس پر آنے والی فلم کا ٹیزر پیش کیا گیا جس میں منوج باجپائی […]

روہت شیٹی پر بشنوئی گینگ کی فائرنگ؛ پولیس ملزم تک پہنچ گئی؛ سنسنی خیز انکشاف

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بالی ووڈ فلم ساز روہت شیٹی کی ممبئی میں رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات تیز کر دیں ہیں۔ حملے کی ذمے داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی جس میں شیٹی ٹاور کی بیرونی دیواروں میں متعدد گولیاں لگیں جب کہ ایک گولی عمارت کی […]

وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس نمٹا دیا، تفصیلی فیصلہ جاری

وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ارشد شریف قتل کیس محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس عامر فاروق کے تحریر کردہ 14 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان ایم ایل اے پر دستخط ہو چکا، اس وقت […]

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 3 روز میں 197 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف تعاقبی اور سینیٹائزیشن آپریشنز تاحال جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مادر وطن اور معصوم شہریوں کی حفاظت کرتے ہوئے پاکستان کے 22 بہادر جوانوں بشمول آرمی، ایف سی، پولیس اور پی ایم ایس اے نے جام شہادت نوش کیا۔ سیکیورٹی […]