Advertisement

انٹرنیشنل

سڈنی حملے کے پس پردہ منظم سازش بے نقاب، پاکستان دشمن پروپیگنڈ جھوٹا نکلا

بھارتی میڈیا نے سوشل میڈیا پرجھوٹی تصاویر پھیلائیں اور پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم اور منظم سازش کی۔ سڈنی میں پیش آنے والے سانحے کو سیاسی اور پروپیگنڈا جنگ میں تبدیل کرنا ہر صورت میں قابل مذمت ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور جھوٹے الزامات انسانیت کے دشمن ہیں اور پاکستان کو نشانہ […]

سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم

آسٹریلوی وزیراعظم نے سڈنی کے ساحل پر اتوار کی شام ہونے والے مسلح افراد کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بونڈی میں یہودی کمیونٹی جمع ہوکر اپنا مذہبی تہوار حنوکا جوش و خروش سے منارہی تھی، دہشت گرد حملے میں صرف […]

شام میں مسلح شخص کا گھات لگاکر امریکی فوجیوں پر حملہ؛ 3 ہلاکتیں اور 3 زخمی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے تصدیق کی ہے کہ یہ حملہ امریکی اور شامی مشترکہ فوجی گشت کے دوران کیا گیا۔ ترجمان پینٹاگون نے بتایا کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب امریکی فوجی، شام کے ایک تاریخی وسطی علاقے میں کلیدی رہنماؤں سے ملاقات کے لیے موجود […]

اسرائیل کے گاڑی پر فضائی حملے میں حماس کے اہم ترین کمانڈر دو ساتھیوں سمیت شہید

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایک کار پر کیا گیا یہ حملہ حماس کے اہم ترین کمانڈر رعد سعد کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا جن کی موجودگی کی اطلاع انٹیلی جنس نے دی تھی۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ غزہ سٹی میں ایک گاڑی پر کیے گئے فضائی حملے میں حماس […]

ڈونلڈ ٹرمپ کا تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان دوبارہ جنگ بندی کرانے کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھائی لینڈ کے وزیراعظم اینوٹن چیرنویراکول اور کمبوڈیا کے وزیراعظم ہون مینیٹ سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد دونوں ممالک کے جنگ بندی پر متفق ہونے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل میں کیا۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے مکمل جنگ بندی پر اتفاق […]

مشرقی یروشلم میں ریلیف اینڈ ورکس کے ہیڈاکوارٹرز پر اسرائیلی حملہ، 8 مسلم ممالک کا اظہار مذمت

ترجمان دفترخارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے تحفظ میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (آر ڈبلیو اے) برائے فلسطینی پناہ گزین کا کردار اہم ہے۔ مشترکہ […]

اسلام آباد میں 2025 نیشنل ہیومن رائٹس کانفرنس — مرزا حماد علی اسجد کو اعزازی سند سے نوازا گیا

انٹر نیشنل ہیومن رائٹس ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ آف پاکستان کی سالانہ 2025 نیشنل ہیومن رائٹس کانفرنس نیشنل لائبریری آف پاکستان اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ جس میں انسانی حقوق کے بارے میں مشاورت تشکیل پائی گئی جس میں گجرات کے نوجوان پاک یوتھ پارلیمینٹ کے یوتھ MPA مرزا حماد علی اسجد کو اعلیٰ […]

غزہ امن منصوبے کا دوسرا مرحلہ مؤخر؛ صدر ٹرمپ نے وجہ بھی بتادی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ غزہ کے انتطامی امور کو سنبھالنے کے لیے بنائے جانے والے بورڈ آف پیس کا اعلان فی الحال روک دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب بورڈ آف پیس کے ارکان کا اعلاں رواں ماہ کے بجائے آنے والے سال 2026 کے […]

امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف۔16 بیڑے کےلیے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) کی جانب سے 8 دسمبر کو کانگریس کو بھیجے گئے خط میں کیا گیا۔ ڈی ایس سی اے کے نوٹیفکیشن کے بعد 30 روزہ پارلیمانی جائزے کی باضابطہ طور پر مدت […]

حماس کا اسرائیل پر حملوں میں کمی پر مشروط آمادگی مگر غیر مسلح ہونے سے صاف انکار

الجزیرہ عربی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں انھوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ حماس کے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ ناقابل قبول ہے کیوں یہ تنظیم کی روح نکالنے جیسا ہے۔ خالد مشعل نے مزید کہا کہ البتہ حماس غزہ سے اسرائیل پر مستقبل میں حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات پر آمادہ […]

دوران پرواز خاتون سے نازیبا حرکات کرنے پر مسافر کو ’حیران کن‘ سزا

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن ایئرپورٹ پر لیتھوانیا سے تعلق رکھنے والا 45 سالہ پاؤلیئس کریلا ویسیئس نامی شخص کو طیارہ لینڈ کرتے ہی حراست میں لے لیا گیا تھا۔ مذکورہ شخص پر 8 جنوری 2025 کو نیویارک سے لندن کی 7 گھنٹے طویل پرواز میں خاتون مسافر کو ہراساں کرنے کا الزام تھا۔ خاتون […]

امریکی کیتھولک چرچ کا جنسی زیادتی کیسز میں اعترافِ جرم، متاثرین کو معاوضہ دینے پر رضامند

جنسی استحصال کے یہ کیسز 1952 سے 2020 تک کے ہیں جن میں پادریوں اور چرچ کے عملے پر بچوں کے ساتھ زیادتی کے سنگین الزامات شامل ہیں۔ متاثرین کے وکیل جیف اینڈرسن نے بتایا کہ نیویارک آرچ ڈائیوسیز نے اگلے دو مہینوں میں ممکنہ بھاری بھرکم تصفیے پر بات چیت کی منظوری دے دی […]

بھارتی درآمدی اشیا پر مزید ٹیرف عائد کریں گے؛ ٹرمپ نے مودی کو متنبہ کردیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ واشنگٹن میں زرعی مسائل پر ہونے والی تقریب کے دوران امریکی کسانوں کے لیے اربوں ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر امریکی صدر نے نئے ٹیرف عائد کرنے کی تازہ دھمکی بھارت سے درآمد ہونے والے چاول پر عائد کرنے کی دی ہے۔ […]

جنوبی کوریا؛ بیڈرومز کے کیمرے ہیک کرکے جوڑوں کی ویڈیوز ڈارک ویب پر اپ لوڈ کردیں

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی پولیس نے ایک ایسے نیٹ ورک کے 4 کارندوں کو حراست میں لیا ہے جنہوں نے ایک لاکھ 20 ہزار گھروں اور ایک میٹرنیٹی ہوم کے IP کیمرے ہیک کرکے ان کی ویڈیوز کا جنسی استحصال کے لیے استعمال کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ان ملزمان […]