Advertisement

عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی ، ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی ، بانی پی ٹی آئی کی صحت، آنکھ کی بیماری اور جاری علاج سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں عدالتوں میں زیرِ سماعت اپیلوں اور قانونی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات ختم ہونے پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ان کے سیل منتقل کر دیا گیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے