Advertisement

امریکا نے افغانستان کو خطرناک ملک قرار دے دیا

امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے افغانستان کو خطرناک ملک قرار دے دیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی عالمی امن کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے جبکہ ماہرین کے مطابق اس دہشت گردی کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے۔

امریکی حکام کے مطابق امریکی شہریوں کے لیے افغانستان کی ٹریول ایڈوائزری لیول 4 پر برقرار رکھی گئی ہے جو سب سے زیادہ خطرے کی سطح سمجھی جاتی ہے۔ امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی شہریوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں اور انہیں ہرگز اس ملک کا سفر نہیں کرنا چاہیے۔

امریکی حکام نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر طالبان کو درپیش سفارتی دباؤ اور تنقید پاکستان کے مؤقف کی واضح تائید ہے۔

ماہرین کے مطابق افغانستان میں بھارتی سرگرمیاں بھارت اور طالبان کے درمیان ممکنہ گٹھ جوڑ کی نشاندہی کرتی ہیں جو خطے کی سلامتی کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے