Advertisement

ایران غیر مشروط ہتھیار ڈال دے ، آپریشن ختم کر دینگے ، امریکا

امریکا نے آپریشن ختم کرنے کیلئے ایران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی شرط رکھ دی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ ایپک فیوری آپریشن کامیابی سے جاری ہے، ایران کے 50 بحری جہازوں کو تباہ کر دیا گیا، صد ٹرمپ جنگ کے اہداف تیزی سے حاصل کرنے کیلئے پراعتماد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عارضی ہے، اہداف حاصل ہو جانے کے بعد قیمتوں میں کمی آ جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ توانائی کے شعبے میں مزید آپشنز استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنگی مقاصد کے حصول میں اہم پیشرفت کر رہے ہیں۔ ہم نے ایران میں 5 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا، ایران کے ڈرون حملوں میں 85 فیصد کمی آ چکی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے