Advertisement

پاکستان کی فتح ٹو میزائل سسٹم کی کامیاب تربیتی مشق

آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے فتح ٹو میزائل سسٹم کی کامیاب تربیتی مشق کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل سسٹم جدید ترین ایویونکس اور نیوی گیشنل ٹیکنالوجی سے لیس ہے،فتح ٹو میزائل سسٹم کی کامیاب مشق سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

مقامی طور پر تیار کردہ فتح ٹو میزائل کی جدید ایویونکس کے ساتھ مشق کی گئی ،میزائل کے مختلف سب سسٹمز کی کارکردگی اور تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کی گئی۔

تربیتی فائر کا مقصد نظام کی درستگی اور مؤثر کارکردگی کا جائزہ لینا تھا،اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور سینئر عسکری حکام نے مشق کا مشاہدہ کیا۔

فتح سیریز کی کامیاب تربیتی مشق پر فورم نے اطمینان کا اظہار کیا،اعلیٰ قیادت کی جانب سے ٹیم کی تکنیکی مہارت اور کاوشوں کو سراہا گیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے