Advertisement

پاکستانی طلبا نے تعلیم کے میدان میں 135 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی تعلیمی برتری ثابت کرتے ہوئے ایراسمس منڈس اسکالرشپ میں مسلسل پانچویں سال پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

2026 کے نتائج کے مطابق پاکستان سے 98 طلبہ اس مکمل فنڈڈ پروگرام کے لیے منتخب ہوئے، جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اس طرح پاکستان نے 135 ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی درجہ بندی میں سرفہرست مقام برقرار رکھا۔

یہ اسکالرشپس یورپی یونین کے ایراسمس پلس پروگرام کے تحت دی جاتی ہیں، جن کے ذریعے اس سال مجموعی طور پر 1,872 طلبہ کو وظائف دیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق بنگلہ دیش 80 اسکالرشپس کے ساتھ دوسرے، بھارت 75 کے ساتھ تیسرے، امریکا 68 کے ساتھ چوتھے اور اٹلی 67 کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے