اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 22، 22 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کمی کے بعد 381 روپے 78 پیسے ہو گئی۔ جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 78 پیسے پر آ گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیر اعظم ہاؤس سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا جیسے ہی گنجائش پیدا ہو گی، ریلیف دیا جائے گا۔ اور شہباز شریف نے اس وعدے پر ہو بہو عمل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغان شہری کا پاکستانی عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار، طالبان حکومت پر کڑی تنقید، ویڈیو وائرل
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پچھلے ہفتے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ اور وفاقی حکومت نے سخت ترین حالات میں بھی ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا۔ پبلک، گڈز ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو فیول پر سبسڈی دی گئی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ خطے کے دوسرے ممالک میں پیٹرول کے لیے قطاریں لگی ہوئی تھیں۔ لیکن وزیر اعظم کے بروقت اقدامات کی بدولت پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل دستیاب تھا۔
















Leave a Reply