Advertisement

تنخواہ دار طبقے کیلئے خوشخبری، آئندہ بجٹ میں ریلیف پیکج زیرغور

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 27-2026 کا بجٹ 5 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے. جس میں تنخواہ دار طبقے کے لیے اہم ریلیف اقدامات کی تجاویز زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بجٹ اجلاسوں کی منظوری دے دی ہے۔

بجٹ پیش کیے جانے سے ایک روز قبل 4 جون کو قومی اقتصادی سروے جاری کیا جائے گا۔ جبکہ وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی 5 جون کو متوقع ہے جس میں بجٹ کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے دو خوشخبریوں پر مشتمل ریلیف پیکیج زیر غور ہے۔

مجوزہ تجاویز کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً 10 فیصد اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ چار ایڈہاک الاؤنسز میں سے ایک کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

ذرائع کے مطابق ماہانہ ایک سے دو لاکھ روپے آمدن رکھنے والے افراد کے لیے ٹیکس ریلیف جبکہ سالانہ 12 سے 22 لاکھ روپے آمدن والے طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں کمی کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے