Advertisement

بانی چیئرمین سے ملاقات میں اپنا استعفیٰ دے دونگا، سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ وہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے موقع پر اپنا استعفیٰ پیش کر دیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ  یہ ان کی ذاتی خواہش ہوگی کہ بانی پی ٹی آئی ان کی بات کو قبول کریں۔

سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ بانی چیئرمین کی بہنیں ان کے پاس آئیں اور انہیں پارٹی معاملات میں ساتھ کام کرنے کا کہا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی امور کو سمجھنے کیلئے تجربہ ضروری ہوتا ہے، علیمہ خان اور دیگر بہنیں سیاسی معاملات کی پیچیدگیوں سے پوری طرح آگاہ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے خود ان پر اس عہدے کی ذمہ داری ڈالی ہے، اس لیے وہ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، تاہم ملاقات کی صورت میں وہ استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ سیاست میں تجربہ کار قیادت کی ضرورت ہوتی ہے اور علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی جیسے رہنماؤں کو جان بوجھ کر خائف کیا گیا، جبکہ پارٹی کو انہیں ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔

انہوں نے علیمہ خان سے اختلافات کو وقتی ردعمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان کوئی مستقل دوریاں نہیں ہیں۔ انہوں نے ایک بڑے اجتماع کی کال دی تھی تاہم توقع کے مطابق لوگ شریک نہ ہوئے جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے