Advertisement

وزیر دفاع نے افغانوں کی مہمان نوازی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی 78 سالہ تاریخ میں کئی غلطیاں کیں۔ لیکن افغانوں کی مہمان نوازی سب سے بڑی غلطی تھی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان پر اسپتال پر حملے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ اور ایسے دعوے ان عناصر کی طرف سے آ رہے ہیں جو مساجد، نمازیوں، شہریوں، بازاروں اور اسکولوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کو ذریعہ آمدنی بنانے والے اور وعدوں کی پاسداری نہ کرنے والے عناصر اسی ریاست کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ جس نے گزشتہ کئی دہائیوں سے انہیں پناہ دی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف افغان مہاجرین کو پناہ دی بلکہ ان کے لیے ایک سپر پاور سے بھی ٹکر لی۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے کہا کہ تین نسلوں تک مہمان نوازی کے باوجود اب یہی عناصر پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ اور اسی تناظر میں انہوں نے افغان مہمان نوازی کو ایک بڑی پالیسی غلطی قرار دیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے