Advertisement

محکمہ موسمیات نے عید کے چاند کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 19 مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات نے عید کے چاند کی پیدائش سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 مارچ کو چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجکر 23 منٹ پر ہو گی۔ جبکہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے اور چند منٹ ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر نے کہا ہے کہ 19 مارچ کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہو گا۔ تاہم اس روز عید کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ عام طور پر چاند کو ٹیلی اسکوپ کے ذریعے دیکھنے کے لیے بھی اس کی عمر کم از کم 14 گھنٹے سے زیادہ ہونا ضروری ہوتی ہے۔ اس لیے 19 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے