Advertisement

پاکستانی چاول کی برآمدات نصف حد تک گر گئیں

اسلام آباد (08 مارچ 2026): جولائی تا دسمبر پاکستانی چاول کی برآمدات 1.83 ارب ڈالر سے کم ہو کر 0.97 ارب ڈالر رہ گئی ہیں۔


وزارت تجارت نے پارلیمنٹ میں برآمدات میں نمایاں کمی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی چاول کی برآمدات نصف ہو گئی ہیں، پاکستان کا باسمتی چاول 1050 سے 1275 ڈالر فی ٹن فروخت ہو رہا ہے جب کہ بھارت باسمتی چاول 900 ڈالر میں فروخت کر رہا ہے۔


وزارت تجارت کے مطابق چاول کی مقدار میں 36.6 فی صد کی کمی واقع ہوئی ہے، دستاویز کے مطابق باسمتی چاول کی برآمدات مالیت کے لحاظ سے 32.3 فی صد کم ہوئی، جب کہ برآمدات مقدار کے لحاظ سے 33.8 فی صد کم ہوئیں۔



خلیجی ممالک کا سرمایہ اب بہہ کر کہاں جائے گا؟ امریکا ایران جنگ کا ایک اہم تجزیہ


دستاویز کے مطابق بھارت کی مارکیٹ میں واپسی کے سبب پاکستان کی برآمدات کم ہوئی ہیں، بھارت عالمی منڈی میں کم قیمت باسمتی چاول فروخت کر رہا ہے، چاول کی رسد بڑھنے اور قیمتوں میں کمی سے پاکستانی چاول کی مسابقت متاثر ہوئی۔


وزارت تجارت کے مطابق پاکستانی باسمتی کو عالمی مارکیٹ میں مضبوط بنانے کے لیے ڈی ایل ٹی ڈیل اسکیم پر توجہ دی جا رہی ہے، اور ڈیوٹی ڈرا بیک آف لوکل ٹیکسز اینڈ لیویز اسکیم کے تحت ایکسپورٹرز کو ریلیف دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


وزارت کے مطابق مقامی ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے حکومت برآمد کنندگان کو ری فنڈ دینے کی پالیسی پر کاربند ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے