پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 31 جنوری 2026 کو بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان میں امن و امان کو خراب کرنے کی غرض سے کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، پنجگور، تمپ، گوادر اور پسنی کے علاقوں میں متعدد دہشت گردانہ […]
وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے اوگرا کی سفارشات کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔ وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ […]
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 جنوری 2026 کو بلوچستان میں 2 الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی تنظیموں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 41 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ پہلا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع ہرنائی کے نواحی […]
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا آپریشن ہوا اور ہم سے چھپایا گیا، ان کو اسپتال لے جایا گیا اور وقت بھی صحیح نہیں بتایا گیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جب بیماری لاحق […]
یہ بات وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی پولیس چیف آزاد خان اور کمشنر کراچی حسن نقوی کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس میں کہی۔ انہوں ںے کہا کہ گل پلازہ سانحے کے بعد خصوصی طور پر کابینہ کا اجلاس ہوا اور سب کمیٹی تشکیل دی گئی، سی ایم نے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی […]
رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ متاثرہ خاتون، بچی اور شوہر کو6:47 پر داتا دربار کے قریب شاپنگ کرتے دیکھاگیا اور تینوں رات 7:22 پر داتا دربار کے سامنے پہنچے۔ رپورٹ کے مطابق 7:30 پر تینوں داتا دربار سے پرانی پرندہ مارکیٹ کی جانب جاتے دکھائی دیے اور پھر 7:32 پر […]
یورپین یونین ممالک اور امریکا کے درمیان کشیدہ حالات کے علاوہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کی مشرق وسطی میں آمد کے بعد ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز پر فوجی مشقوں سے خطے میں جنگ کے منڈلاتے ہوئے بادل نے عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں غیریقینی ماحول پیدا ہونے سے سونا اور چاندی کی […]
سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا، جس میں کہا کہ میں نے پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ عمر ایوب نے لکھا کہ قانونی اور سیاسی مصروفیات کے باعث پولیٹیکل کمیٹی میں کردار ادا کرنا ممکن نہیں، پولیٹیکل کمیٹی کی رکنیت […]
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نوید قمر کی سربراہی میں شروع، کمیٹی ممبران نے متفقہ طور پر نوید قمر کو اجلاس کی صدارت کے لیے تجویز کیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آج وزارت پیٹرولیم کے 20 ارب روپے زائد کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ عوام کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچانے جانے کے […]
یہ بات وزیر دفاع نے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی اور دیگر کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں برف باری کی وجہ سے ہر سال نقل مکانی ہوتی ہے اسی طرح تیراہ میں […]
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں بیورو کریسی کی دہری شہریت ختم کرنے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی، جہاں کابینہ کمیٹی کے ارکان نے دہری شہریت کے خاتمے کے حق میں ووٹ دے دیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی ابرار احمد نے کی۔ اجلاس کے دوران کمیٹی […]
ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں باقاعدہ پٹیشن دائر کر دی گئی، وڈیو لنک ٹرائل وٹس ایپ کال ٹرائل آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے، پٹیشن میں استدعا کی گئی کہ وڈیو لنک ٹرائل کو غیر قانونی قرار دیا جائے، اوپن جیل ٹرائل یا عمران خان کو جیل سے عدالت پیش کرنے کا […]
قومی اسمبلی اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت ہوا اور ایم کیو ایم کے مطالبے پر اجلاس کا ایجنڈا معطل کر کے کراچی میں پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ پر بحث کی گئی اور اس دوران حکمران اتحاد تقسیم ہوا اور سیاسی جماعتیں آمنے سامنے آ گئیں، ایک دوسرے پر الزمات […]
انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار گھریلو اخراجات حکومتی تعلیمی بجٹ سے بڑھ گئے ہیں، پندرھویں ایڈیشن کی رپورٹ کے مطابق ڈھائی کروڑ بچے آج بھی اسکول سے باہر ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تعلیم کے حصول کے […]