Advertisement

چیئرمین کیلئےلینڈکروزر خریداری کی خبریں گمراہ کن ہیں،سینیٹ سیکریٹریٹ

سینیٹ سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کیلئےلینڈکروزرکی خریداری کی خبریں گمراہ کن ہیں،لینڈکروزرکی ادائیگی مئی2025میں گزشتہ مالی سال کےبجٹ سےکی گئی،ڈیلیوری مارچ2026میں ملی۔

ترجمان سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لینڈکروزرگاڑیوں کی تبدیلی کےمنصوبے کےتحت حاصل کی گئی تھی۔

قائمہ کمیٹیوں کےچیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی گاڑیاں بھی اس منصوبےکاحصہ تھیں،قائدِایوان اورقائدِحزبِ اختلاف کیلئےبھی گاڑیاں اس منصوبےمیں شامل تھیں۔

ریاستی اداروں سےمتعلق خبروں کی اشاعت میں ذمہ داری اورمکمل تحقیق یقینی بنائی جائے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے