Advertisement

عوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ آفس 5 دن کھلے رکھنے کا فیصلہ

عوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ آفس 5 دن کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ہفتے کے چار دن پاسپورٹ دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا، عوام کی سہولت کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پاسپورٹ دفاترہفتے میں پانچ دن کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاسپورٹ آفس کے تمام فیلڈ فارمیشنزاور دفاتر پہلے کی طرح پیر سے جمعہ تک کھلے رہیں گے۔

یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کی وجہ سے وزیراعظم نے کفایت شعاری پلان کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق ہفتے میں 4 دن کام ہوگا جبکہ 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے