Advertisement

تازہ ترین

190ملین پاؤنڈ کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا

190ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپیشل پراسیکیوٹر نیب پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس آصف نے کی۔ بیرسٹر اعتزاز […]

مشرق وسطیٰ کی صورتحال ، سری لنکا اور افغانستان کے درمیان وائٹ بال سیریز ملتوی

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث افغانستان اور سری لنکا کے درمیان وائٹ بال سیریز ملتوی کر دی گئی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے ساتھ وائٹ بال سیریز 13 سے 25 مارچ تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانی تھی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ وائٹ بال سیریز کو […]

پی ایس ایل 11: ڈیوڈ وارنر دوبارہ کراچی کنگز کے کپتان مقرر

کراچی کنگز نے آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں بھی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ کراچی کنگز پی ایس ایل میں پہلا میچ 27 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔ 39 سالہ وارنر نے پی ایس ایل 10 میں 11 میچز میں 368 رنز بنائے […]

بنگلہ دیش کیخلاف پہلا ون ڈے ، پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی

بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی ،پاکستان کی چھٹی وکٹ 70 رنز پر گر گئی۔ بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان کے پہلے 6 کھلاڑیوں میں سے کوئی جم کر نہیں کھیل سکا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے 4 […]

انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ دانت رکھنے کا عالمی ریکارڈ

ملائیشیا کے 33 سالہ شہری پرتھاب مونیانڈی نے اپنے منہ میں موجود 42 دانتوں کے ساتھ گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق، یہ شخص دنیا کے سب سے زیادہ دانت رکھنے والے مردوں میں شامل ہو گیا ہے، جو عام انسانوں کی اوسط 32 دانتوں سے 10 زیادہ ہیں۔ مونیانڈی […]

ماہرہ خان کی رکشہ سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی رکشہ سواری کی ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ مقامی رکشہ ڈرائیور کے ساتھ رکشہ سواری کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو میں ماہرہ خان روایتی انارکلی میں ملبوس ہیں […]

فضا علی کے بیان نے تنازع کھڑا کر دیا، ڈاکٹر نبیہا کے شوہر کا سخت ردعمل وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی کے رمضان ٹرانسمیشن کے دوران  ایک بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی، جس کے بعد ماہرِ نفسیات ڈاکٹر نبیہا علی خان کے شوہر کا ردِعمل بھی وائرل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق، فضا علی نے نجی ٹی وی کے رمضان پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے […]

فیصل قریشی کا ہانیہ عامر کی پوڈکاسٹ فیس پر دلچسپ ردعمل

پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے پوڈکاسٹ میزبان عدنان فیصل اور اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعووں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ فیصل قریشی نے اپنے حالیہ پروگرام میں عدنان سے سوال کیا کہ کیا تمہارے پیمنٹ کے حوالے سے کوئی مسئلہ ہوا تھا؟ کسی […]

ایران خطے کے کسی ملک کو نشانہ بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا، ایرانی صدر کا وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ

ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے کے کسی ملک کو نشانہ بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ مسعود پزیشکیان نے کہا کہ ایران کا خطے کے کسی بھی ملک کو نشانہ بنانے کا ہرگز کوئی ارادہ نہیں اور ایران صرف اپنے دفاع تک محدود رہ کر حالات کو قابو میں رکھنے […]

قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ہاکی عالمی کپ کے کوالیفائنگ مقابلوں میں ٹیم کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد نہ صرف کھلاڑیوں کی محنت […]

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

شاہین آفریدی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانکی ٹیم میں تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔ ڈھاکا میں پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت اور شامل حسینکو قومی ون ڈے ٹیم میں […]

ٹرافی مسجد نہیں جا سکتی تو مندر کیوں گئی؟ بھارت میں نیا تنازع

ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی ٹرافی مندر لے جانے پر بھارت میں نئی بحث چھڑ گئی ہے، جہاں سابق کرکٹر اور رکن پارلیمنٹ کرتی آزاد نے اس اقدام پر سخت تنقید کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر  ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ ٹرافی کے ہمراہ ایک مندر پہنچے، جس پر سوشل میڈیا […]

پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم فیز 2 کی درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع

حکومتِ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم فیز 2 کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق اب اہل طلبہ 20 مارچ 2026 تک مقررہ آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آخری تاریخ […]

مذاکرات کا معاملہ اب ایجنڈے میں نہیں رہا، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مذاکرات کا معاملہ اب ایجنڈے میں نہیں رہا۔ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران جب تک ضروری سمجھے گا میزائل […]