Advertisement

بانی پی ٹی آئی کے بچے نائیکوپ پر پاکستان آ سکتے ہیں، ویزے کی ضرورت نہیں، عطاتارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بچے نائیکوپ پر پاکستان آ سکتے ہیں۔ انہیں ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ عید کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کے بچوں سے بات کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ہر عید پر بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے ملاقات یا رابطہ کرایا جاتا رہا ہے۔ اور اس روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے نائیکوپ کے ذریعے پاکستان آ سکتے ہیں۔ اور انہیں ویزے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کے بچے پاکستان آتے ہیں تو انہیں ملکی قوانین کی مکمل پاسداری کرنا ہو گی۔



Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے