بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجہ کے ہاں 29 مارچ 2026ء کو دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
سونم کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم بے حد شکرگزاری اور محبت بھرے دل کے ساتھ 29 مارچ 2026ء کو اپنے بیٹے کی آمد کی خوشخبری شیئر کر رہے ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ اس ننھے مہمان کی آمد کے ساتھ ہمارا خاندان مزید مکمل ہو گیا ہے اور ہمارے دل پہلے سے کہیں زیادہ خوشیوں سے بھر گئے ہیں۔ ہمارا بڑا بیٹا ‘وایو’ اپنے چھوٹے بھائی کو خوش آمدید کہنے پر بے حد خوش اور پرجوش ہے، جبکہ ہم اس قیمتی نعمت پر خود کو بے حد خوش نصیب محسوس کر رہے ہیں، جس نے ہمارے گھر کو خوشی، محبت اور مسرت سے بھر دیا ہے۔
سونم کپور نے مزید لکھا کہ ہم اس خوبصورت نئے سفر کا آغاز چار افراد پر مشتمل خاندان کے طور پر کرنے پر بے حد شکر گزار ہیں۔
دوسری جانب سونم کپور کے والد اور معروف بھارتی اداکار انیل کپور نے بھی اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس خوشی کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور اور معروف کاروباری شخصیت آنند آہوجہ نے 2018 میں ممبئی میں ایک روایتی سکھ شادی کی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس جوڑے کے ہاں پہلے بیٹے، وایو کپور آہوجہ، کی پیدائش 2022ء میں ہوئی تھی۔
















Leave a Reply