Advertisement

ون کانسٹیٹوشن تاریخ کا بڑا گھپلا ، ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے پیچھے جانا چاہئے ، محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ون کانسٹی ٹیوشن سے متعلق میرا مؤقف وہی ہے جو پہلے دن سے تھا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سی ڈی اے کا بھی مؤقف یہی ہے کہ یہ غیر قانونی طور پر بیچا گیا ،کمیٹی بنا دی گئی ہے ، اس کے سامنے بھی ہم یہی مؤقف رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیت قانون کی ہو گی ، قانون سب کیلئے برابر ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ قانون امیر اور غریب کیلئے الگ الگ ہو۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا گھپلا نہیں ہوا ہو گا ، اس معاملے میں سیاستدان، بیوروکریٹس، ججز اور بینکرز سمیت ہر کوئی ملوث ہے ، 21 سال وہ پیسے کھلاتا رہا اور یہ لوگ کھاتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ تجویز دوں گا کہ ہمیں بلڈنگ کے پیچھے نہیں جانا چاہیے، ان لوگوں کے پیچھے جانا چاہیے جنہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے