Advertisement

معرکہ حق میں کامیابی سے پاکستان کا وقاربلند، بھارتی طیارے ڈھیر کئے، عطاتارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی جس سے ملک کا وقارعالمی سطح پر مزید بلند ہوا ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستانی قوم، مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اورخودمختارملک ہے جو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت دہشتگردی کو فروغ دینے اور دہشتگرد عناصرکی سرپرستی میں ملوث رہا ہے تاہم پاکستان نے ہر سطح پراس کا مؤثرجواب دیا ہے۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے دوران پاکستانی فضائیہ نے بھارتی رافیل طیارے کونشانہ بنا کرگرا دیا جو ملک کی دفاعی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے، پاکستان کونہ صرف جنگی بلکہ سفارتی محاذ پربھی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

“بنیان مرصوص” کی عظیم فتح کے جشن کے لیے آج قوم اکٹھی ہے اور پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، عطاتارڑ نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور قوم نے ہمیشہ قربانیوں سے اپنی بقا اوروقارکومحفوظ بنایا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے