گجرات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور ان کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ سرکاری احکامات موصول ہوتے ہی رانا عمر فاروق نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا اور روانہ ہو گئے۔
رانا عمر فاروق تقریباً 9 ماہ تک بطور ڈی پی او گجرات تعینات رہے۔ اپنے دورِ تعیناتی کے دوران انہوں نے ضلع میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے اور پولیس کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق ان کی سخت پالیسیوں اور میرٹ پر مبنی فیصلوں کے باعث ایک واضح ڈسپلن دیکھنے میں آیا، حتیٰ کہ سیاسی شخصیات بشمول ایم این اے اور ایم پی اے بھی بغیر باقاعدہ وقت لیے ان سے ملاقات نہیں کر سکتے تھے، جو ان کے انتظامی انداز کی عکاسی کرتا ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے ان کے دور کو مجموعی طور پر ایک منظم اور ڈسپلنڈ پولیسنگ کے حوالے سے یاد رکھا جا رہا ہے: عوامی حلقے
Power of Pakistan News Agency
ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کا تبادلہ کر دیا گیا، ان کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئیں۔
















Leave a Reply