Advertisement

جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن کیانی،جسٹس بابر اور جسٹس ثمن کے تبادلوں کی منظوری دیدی

سپریم کورٹ آف پاکستان میں جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلوں سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت ججز کے تبادلوں کی تجاویز زیر بحث آئیں۔

فیصلوں کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کا لاہور ہائی کورٹ تبادلہ منظور کر لیا گیا ہے جبکہ جسٹس بابر ستار کو پشاور ہائی کورٹ منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی اسی طرح جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا سندھ ہائی کورٹ تبادلہ بھی منظور ہوا۔

اعلامیے کے مطابق ججز جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو کے تبادلوں کی درخواستیں بعد ازاں واپس لے لی گئیں، اجلاس میں متعلقہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے بھی شرکت کی اور مختلف تجاویز پر مشاورت کی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ تبادلوں کے باعث خالی ہونے والی آسامیوں کو صرف انہی تبادلوں کے ذریعے ہی پر کیا جائے گا اوران نشستوں کو نئی تقرریوں کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے