Advertisement

شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان شہادت پر ہو گا،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی

شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19مارچ کواسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاداجلاس کی صدارت کریں گے،کراچی،لاہور،پشاور،کوئٹہ اور دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان شہادت پر ہو گا۔

دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیےاجلاس18مارچ کو طلب کیا گیا ہے ۔سعودی عدالتی کونسل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 29ویں روزے کو شوال کا چاند دیکھنےکے لیے اجلاس ہوگا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے