Advertisement

اسلام آباد کے داخلی راستے 109 سے کم کر کے 25 کرنے کا فیصلہ

محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں امن و امان اور شہری سہولتوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی دارالحکومت کے 109 انٹری پوائنٹس کو مرحلہ وار کم کر کے 25 تک لایا جائے گا تاکہ سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

وزیر داخلہ کو عملی طور پر فعال بنانے اور اس حوالے سے مؤثر حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ناکوں اور انٹری پوائنٹس پر سخت نگرانی کے ذریعے سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ناکے صرف دکھاوے کیلئے نہیں بلکہ ان کی حقیقی افادیت بھی نظر آنی چاہیے اور وفاقی دارالحکومت میں امن و امان ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں شہر کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے بھی اہم ہدایات جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ شہر کی صفائی اور تجاوزات کے معاملات کے ذمہ دار اسسٹنٹ کمشنرز ہوں گے جبکہ بڑی شاہراہوں سے غیر ضروری سامان فوری طور پر ہٹایا جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتظامی عملے کو شہر کی ترقی اور قانون کی عملداری کیلئے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اجلاس میں آئی جی، چیف کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے