Advertisement

25 اور 40 ہزار مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کا اعلان ہو گیا

25 اور 40 ہزار مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی ہو گئی۔ کئی افراد کروڑ پتی بن گئے۔

چالیس ہزار روپے والے پرائز بانڈز کی 36 ویں قرعہ اندازی اسٹیٹ بینک کی جانب سے 10 مارچ کو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

پہلا انعام 8 کروڑ روپے بانڈ نمبر 367558 نے جیتا دوسرا انعام 3 کروڑ روپے تھا جو تین خوش نصیبوں کے حصے میں آیا جن کے بانڈ نمبر 463623، 676830 اور 855627 ہیں۔ تیسرا انعام 5 لاکھ روپے تھا۔

25 ہزار مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی ملتان میں ہوئی، یہ 21 ویں قرعہ اندازی تھی، اس کا پہلا انعام 3 کروڑ روپے تھا جو کہ دو خوش نصیبوں کے حصے میں آیا، جن کے بانڈ نمبر 163294 اور 976291 ہیں۔

دوسرے انعام کی انعامی رقم ایک کروڑ روپے ہے جو پانچ خوش نصیبوں کو ملی جن کے بانڈ نمبر 124760، 396147، 669484، 784591، 846050 ہیں۔ تیسرے انعام کی مالیت تین لاکھ روپے تھی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے