Advertisement

سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت کے لیے بند

کراچی(8 مارچ 2026): سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔


 سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جس کے باعث سی این جی شعبے کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔


ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو سحر و افطار کے اوقات میں گیس فراہم کی جا رہی ہے، تاہم گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت شہر میں صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک گیس کی فراہمی بند رکھی جا رہی ہے۔



حکام کے مطابق موجودہ طلب و رسد کے فرق کو پورا کرنے کے لیے صنعتی و کمرشل ضروریات پر گھریلو صارفین کو فوقیت دی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے