وفاقی حکومت نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزیراعظم نے انہیں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک ک اپنی خدمات جاری رکھیں گے جبکہ وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کو خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
اس کے علاوہ لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک وزیراعظم کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بھی ہیں اور وہ اس عہدے پر بھی کام جاری رکھیں گے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اپنے موجودہ عہدے پر خدمات جاری رکھیں گے۔انہیں ستمبر 2024 میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی جگہ ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔
اپریل 2025 میں حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر (این ایس اے) کا اضافی چارج بھی دیا تھا تاکہ قومی سلامتی کی پالیسی سازی اور اس کے عملی نفاذ میں مزید مؤثر رابطہ اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
















Leave a Reply