Advertisement

پاکستان

یومِ پاکستان کی تقریبات: فلائی پاسٹ کی ریہرسل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعرات کی دوپہر فضاؤں میں پاک فضائیہ کے جدید جنگی طیارے بلند پروازیں کرتے دکھائی دیے۔ مختلف علاقوں میں طیاروں کی گرج دار آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق جدید جنگی طیاروں نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والے فلائی پاسٹ کی ریہرسل کی۔ شہریوں نے […]

موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر حدِ رفتار کم، ایندھن بچت کیلئے نئے قواعد نافذ

وفاقی حکومت کی ہدایات پر موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر گاڑیوں کی حدِ رفتار میں کمی کر دی گئی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایندھن کی بچت اور بہتر ٹریفک نظم و ضبط کے پیش نظرنئی رفتارکی حدود فوری طورپر نافذ کردی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق موٹرویز پر کاروں اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز […]

بجلی صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے نیا ضابطہ، اویس لغاری کے سخت احکامات

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان  لغاری نے بجلی صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے نیا ضابطہ کار جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ […]

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کل کیا جائے گا،علی پرویز

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کل کیا جائے گا، نئی قیمتوں کا تعین پیٹرولیم مصنوعات کی اوسط قیمتوں کی بنیاد پر ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا […]

پی ٹی آئی کے ایم پی اے کلیم اللّٰہ خان لاہور سے گرفتار

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے کلیم اللہ خان کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کلیم اللّٰہ خان 9 مئی کے مقدمے میں مرکزی ملزم ہیں اور ایڈیشنل ٹرائل کورٹ (اے ٹی سی) نے انہیں اشتہاری قرار دیا تھا۔ پولیس کے مطابق اسپیشل ٹیم نے ایم پی اے […]

پاکستان سے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان بات چیت میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پروگرام سے […]

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پرپہنچ گئے۔ وزیراعظم سعودی عرب میں چند گھنٹے قیام کریں گے ،جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رائل ٹرمینل پر مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر عزت […]

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے میڈیکل چیک اپ کیلئے نیا بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے میڈیکل چیک اپ کیلئے نیا بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست نمٹا دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے نیا بورڈ تشکیل دینے […]

صدر نے نہال ہاشمی کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دیدی

صدرمملکت آصف زرداری نے نہال ہاشمی کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے ۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 48 اور 101 کے تحت منظوری دی۔صدر مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ صدرمملکت نے اس تقرری […]

سونا پھر مہنگا ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت ایک بار بڑا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ قیمت 5 لاکھ ،43 ہزار 262 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام […]

بلوچستان حکومت کا بڑا کفایت شعاری اخراجات کم کرنے کیلئے اہم فیصلے

کوئٹہ میں میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں سرکاری اخراجات میں کمی اور ایندھن کی بچت کیلئے بڑے پیمانے پر کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں حکومت بلوچستان کے اہم حکام کے علاوہ گورنر بلوچستان، اسپیکر صوبائی اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز نے بھی خصوصی شرکت کی۔ کابینہ […]

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

   محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں بشمول خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی مزید بارش ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ […]

عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی ، ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی ، بانی پی ٹی آئی کی صحت، آنکھ کی بیماری اور جاری علاج سے متعلق تفصیلی بات چیت کی […]

تحریک انصاف کے رہنما ملک نیاز جھکڑ انتقال کر گئے

سابق رکن  قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما ملک نیاز احمد جھکڑ انتقال کر گئے۔ لیہ سے سابق ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ موجودہ ایم این اے اویس حیدر جکھڑ کے والد ہیں۔ ملک نیاز احمد جکھڑ مختلف ادوار میں قومی اسمبلی کے رکن رہے ، 4 بار جیتے ، 4 بار […]