Advertisement

پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی پیشکش

پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی پیشکش کر دی۔

خبر رساں ادارے اے پی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ مذاکرات آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں متوقع ہیں اور ممکنہ طور پر جنگ بندی کے خاتمے سے قبل منعقد کیے جا سکتے ہیں تاہم مذاکرات کے مقام کا حتمی فیصلہ دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے کیا جائے گا۔

اے پی کے مطابق ابتدائی مذاکرات کو ایک مسلسل سفارتی عمل کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اس پیش رفت کو خطے میں سفارتی سرگرمیوں کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جبکہ حتمی فیصلے کے لیے متعلقہ فریقین کی منظوری ضروری ہوگی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے