Advertisement

پاکستان

پاکستان کی طرح ہمیں سعودی عرب کی سلامتی بھی عزیزہے، ترجمان پاک فوج

  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی سلامتی کی طرح سعودی عرب کی سلامتی بھی بے حد عزیز ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات گہرے برادرانہ رشتوں پر قائم ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محافظینِ حرمین شریفین کا اعزاز ہرپاکستانی کیلئے انتہائی اہمیت رکھتا […]

وزیراعظم شہبازشریف اور قطری ہم منصب میں رابطہ، خطے میں امن کیلئے مشترکہ عزم کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف اور قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی کے درمیان آج شام ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گرمجوش اورخوشگوار بات چیت میں خطے میں پائیدارامن کے قیام […]

ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے پاکستان کا کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم

گلگت: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران امریکا جنگ رکوانے کے لیے پاکستان کا کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد اور افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پسماندہ علاقوں کو ترقی کے […]

ہراسانی کیس میں سزا کیخلاف اپیل ملزم کو مہنگی پڑ گئی، وفاقی محتسب کا سخت فیصلہ

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے کام والی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے کیس میں ملزم کی سزا جبری ریٹائرمنٹ سے بڑھاکر ملازمت سے برطرفی میں تبدیل کر دی۔  وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے محکمانہ کارروائی کیخلاف راولپنڈی میں سرکاری ملازم کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے سزا کو جبری […]

بجٹ کے بعد فیسوں میں اضافہ ، نادرا نے شہریوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

نادرا نے بجٹ کے بعد شناختی کارڈز اور بچوں کے ب فارم پر اضافی فیس اور جرمانے سے خبردار کر دیا۔ نادرا نے کہا ہے کہ شہری اپنے زائد المیعاد قومی شناختی کارڈز کی تجدید اور بچوں کے ب فارم کے اندراج کا عمل 30 جون 2026 تک مکمل کر لیں۔ اتھارٹی کا کہنا ہے […]

پاکستان کی افواج نے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست سے دوچار کیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی افواج نے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست سے دوچار کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست سے دوچار کیا ،معرکہ حق میں جو ہوا وہ […]

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور ملٹری ڈپلومیسی عالمی توجہ کا مرکز بن گئی

بین الاقوامی سطح پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں اور کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کو غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ ہسپانوی جریدے ایل پائس نے اپنی رپورٹ میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو کلیدی قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مئی 2025 […]

معرکہ حق کا ایک سال ، ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ پریس کانفرنس دوپہر دو بجے ہو گی۔ جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سینیئر افسران بھی موجود ہوں گے۔  

معرکہ حق میں پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی ، پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، ایئرچیف مارشل

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں تقریب ہوئی جس میں معرکہ حق میں پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے تقریب سے خطاب کے دوران جوانوں کے جذبے اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی […]

معرکۂ حق کا ایک سال مکمل، آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا، مسلح افواج

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر مسلح افواج نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔ معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر پاک افواج، خصوصاً پاک فضائیہ، قومی دفاع کی ایک فیصلہ کن اور تاریخی کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں۔ پاک افواج […]

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کا معاہدہ جلد متوقع، رپورٹ

امریکا اور ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ایک مختصر مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، جس کے تحت آئندہ جوہری مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ فریقین آئندہ 48 گھنٹوں میں اہم نکات […]

ملک بھر کے بجلی صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف ملنے کا امکان

ملک بھر کے بجلی صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی کے صارفین کو 63 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ڈسکوز نے 2026ء کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست جمع […]

بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لینے والوں کو شرم آنی چاہئے ، علیمہ خان

علیمہ خان بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دن اڈیالہ جیل نہ آنے پر پارٹی رہنماؤں پر برہم ہو گئیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ پارٹی کے ارکان اسمبلی اڈیالہ جیل کیوں نہیں آئے؟ جو لوگ اسمبلیوں میں بانی پی ٹی آئی کے ووٹ سے بیٹھے ہیں، کیا انہیں یہاں نہیں ہونا […]

مولانا ادریس پر حملہ کرنیوالوں کی تصاویر حاصل کر لی گئیں ، ایک ملزم کی شناخت

چارسدہ میں شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس پر حملہ کرنے والے نیٹ ورک کے بارے میں سراغ لگا لیا گیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مبینہ حملہ آوروں کی تصاویر بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ جس میں ایک ملزم کی شناخت کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق شناخت ہونے والا دہشتگرد […]