Advertisement

انٹرنیشنل

عالمی مارکیٹ کے اثرات، پاکستان میں سونا سستا ہو گیا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 40 ہزار 362 روپے کا ہو گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 486 روپے […]

زرمبادلہ کے ذخائرمیں کروڑوں ڈالرزکا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ارب 34 کروڑ 11 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔پاکستان کےمجموعی زرمبادلہ کےذخائر 21 ارب 59 کروڑ 83 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک آف […]

امریکا کا پشاور میں قونصل خانہ بند کرنےکا فیصلہ

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے پشاور میں قونصل خانہ بند کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نےگانگریس کو قونصل خانہ بند کرنے سےمتعلق آگاہ کردیا،قونصل خانے کی بندش سے امریکا کوسالانہ7.5ملین ڈالر بچت ہوگی۔ واضح رہے کہ پشاور کا قونصل خانہ افغان سرحد کے قریب امریکا کا اہم لاجسٹک مرکز رہا […]

جرمن ایئرلائن لفتھانزا کی دبئی کے لیے پروازیں منسوخ

جرمن ایئرلائن Lufthansa نے دبئی کے لیے اپنی تمام پروازیں 28 مارچ تک منسوخ کر دی ہیں۔ ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ کشیدہ صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ لفتھانزا نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی صورتحال کے بارے میں باقاعدہ معلومات حاصل کریں اور ضرورت […]

دی سمپسنز کی ٹرمپ کی موت سے متعلق پیشگوئی،

امریکی مشہور اینیمیٹڈ کارٹون سیریز دی سمپسنز کے ایک غیر نشر شدہ کلپ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موت سے متعلق مبینہ پیش گوئی وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ٹرمپ ایک کمرے میں دستاویزات کے درمیان بیٹھے دکھائی دیتے ہیں اور اچانک گر پڑتے ہیں۔ کلپ میں […]

آبنائے ہرمز بند رہے گی،دشمن کوایرانیوں کے خون کا حساب دینا پڑےگا،مجتبیٰ خامنہ ای

عہدہ سنبھالنے کے بعد ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا پہلا پیغام سامنے آگیا۔ مجتبیٰ خامنہ ای کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز بند رہے گی،میرا عہدہ مجھ سے کئی چیزوں کا تقاضا کر رہا ہے، ایرانی قوم نے دنیا کو بتا دیا کہ ہم عظیم قوم ہیں،شہدا کے […]

دشمن نے جنگ جیتی ہوتی تو دنیا کو ثالثی کیلئے جمع نہ کرتا، ایرانی جنرل

ایران فوج کے جنرل فدوی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کئی روز سے کوشش میں ہیں کہ جنگ بندی کا اعلان ہو۔ ایرانی جنرل نے ایرانی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ دشمن نے جنگ جیتی ہوتی تو دنیا کو ثالثی کیلئے جمع نہ کرتا۔ ایرانی جنرل فدوی نے دعویٰ کیا کہ امریکی […]

ایران کے خلاف جنگ نے امریکی خزانے پر اربوں ڈالر کا بوجھ ڈال دیا

امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے پہلے چھ دنوں میں ہی امریکا کو 11.3 ارب ڈالر سے زیادہ لاگت برداشت کرنا پڑی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ اندازہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے حکام نے امریکی سینیٹرز کو ایک بند کمرہ بریفنگ کے دوران دیا۔ […]

ایرانی حکومت کے گرنے کا کوئی امکان نہیں، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

ایران کی حکومت اب بھی مستحکم ہے، امریکی انٹیلی جنس حکام کی رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آ گیا۔ امریکی انٹیلی جنس حکام کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی حکومت اب بھی مستحکم ہے اور اسے فوری طور پر کسی بڑے خطرے کا سامنا نہیں ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے […]

تہران میں عوامی ٹرانسپورٹ مفت، شہریوں کی مدد کا بڑا اقدام

تہران میں عوامی ٹرانسپورٹ کا استعمال اب مکمل طور پر مفت کر دیا گیا ہے۔ تہران گورنر کے مطابق یہ فیصلہ عوام کی سہولت اور مشکل وقت میں شہریوں کی مدد کے لیے کیا گیا ہے۔ حکومت کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا اور مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔ تہران میں یہ […]

بحرین نے وزٹ ویزا ہولڈرز کیلئے نرمی کا اعلان، ویزوں کی مدت میں توسیع

بحرین کی وزارتِ داخلہ کے تحت کام کرنے والے ادارے قومی پاسپورٹ اور رہائشی افیئرز نے حالیہ علاقائی کشیدگی اور امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کے پیش نظر وزٹ ویزا ہولڈرز کے لیے غیر معمولی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت کے مطابق ایسے افراد جن کے وزٹ ویزا […]

متحدہ عرب امارات نے ویزہ کی تجدید کی تاریخ میں توسیع کر دی

متحدہ عرب امارات نے ویزہ کی تجدید کی تاریخ میں توسیع کر دی۔ یو اے ای سے باہر پھنسے اماراتی ویزہ ہولڈرز 31 مارچ تک ویزہ ری نیو کرا سکیں گے،فیصلہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث کیا گیا،28فروری سے بیرون ملک پھنسے افراد پر اطلاق ہو گا۔ دوسری جانب بحرین کی وزارتِ داخلہ کے […]

ایران کے ہمسایہ ممالک پر حملے درست نہیں، جنگ فوری روکی جائے، ترک صدر

رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ایران کے ہمسایہ ممالک پر حملے درست نہیں اور خطے کو مزید کشیدگی کی طرف دھکیلنے کے بجائے جاری جنگ کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔ ترک صدر نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ اگر موجودہ صورتحال کو بروقت نہ سنبھالا گیا تو پورا خطہ سنگین بحران کا […]

امریکا نے افغانستان کو خطرناک ملک قرار دے دیا

امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے افغانستان کو خطرناک ملک قرار دے دیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی عالمی امن کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے جبکہ ماہرین کے مطابق اس دہشت گردی کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے۔ امریکی حکام کے مطابق […]