Advertisement

ٹرمپ نے امریکی نمائندوں کی پاکستان روانگی مؤخر کر دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈکشنر کو ابھی پاکستان روانہ نہیں کیا جا رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دورہ پاکستان کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈکشنر کو ابھی پاکستان روانہ نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف تمام کارڈ امریکا کے پاس ہیں۔ امریکی وفد تیار تھا۔ تاہم انہیں کہا کہ وہاں جا کر بیٹھنے کے لیے 18 گھنٹے کی پرواز کا فائدہ نہیں۔ وہ جب چاہیں ہمیں کال کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل ایران نے امریکہ سے براہ راست مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اور امریکی نمائندوں نے آج پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو پاکستان روانہ ہونا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے