Advertisement

برطانیہ نے لندن میں تعینات ایرانی سفیر کو طلب کر لیا

برطانیہ نے لندن میں تعینات ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے وضاحت طلب کی ہے۔

برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق یہ اقدام سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے اشتعال انگیز تبصروں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی حکام نے ایرانی سفیر سے ان بیانات اور آن لائن سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا جو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ برطانیہ آزادی اظہار کی حمایت کرتا ہے تاہم کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز یا کشیدہ ماحول پیدا کرنے والے بیانات کو سفارتی آداب کے منافی سمجھا جاتا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں معاملے کی نوعیت اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے