Advertisement

پی ٹی آئی کے اہم رہنما حافظ عدنان خان انتقال کر گئے

پی ٹی آئی کے اہم رہنما اور انصاف یوتھ ونگ ملتان کے سابق جنرل سیکرٹری حافظ عدنان خان انتقال کر گئے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنان نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حافظ عدنان خان کچھ عرصے سے بیمار تھے،وہ 9 مئی مقدمات میں گرفتاری کے بعد جیل میں قید رہے اور سزا مکمل کرنے کے بعد رہا ہو گئے تھے۔

جیل سے رہا ہونے کے بعد ان کی طبیعت مسلسل ناساز رہی، گزشتہ روز طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

عدالت نے انمول عرف پنکی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

ان کا شمار ملتان میں پی ٹی آئی کے متحرک اور سرگرم رہنماؤں میں ہوتا تھا، ان کا انصاف یوتھ ونگ کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو سیاسی طور پر متحرک کرنے میں اہم کردار رہا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے