Advertisement

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرینگے ، وزیراعظم شہباز شریف کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں وزیراعظم نے بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کی دعا اور لواحقین سے اظہارتعزیت کیا۔

معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل، افواجِ پاکستان اور قوم کواعلیٰ عسکری قیادت کی مبارکباد

وزیراعظم نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کیا اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف صوبائی حکومت کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔

دونوں رہنماؤں نے پاک افواج، سکیورٹی فورسز اور پولیس کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے