Advertisement

پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر ٹرمپ کا پراجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پراجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پراجیکٹ فریڈم کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران اس فیصلے پر متفق ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقفہ دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ حتمی معاہدے پر دستخط کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے دیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران پر عائد بحری ناکہ بندی بدستور مکمل طور پر برقرار رہے گی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر اس منصوبے کو عارضی طور پر روکا گیا۔

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف مہم کے دوران امریکا کو زبردست فوجی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اب دونوں ممالک کے درمیان حتمی معاہدے کی جانب نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے