Advertisement

ایف آئی اے بھرتیوں کی آخری تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع

اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی بھرتیوں کے حوالے سے امیدواروں کیلئے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرجاری اپنے بیان میں کہا کہ امیدواروں کی سہولت کومدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب درخواستیں جمع کرانے کی نئی آخری تاریخ 11 مئی 2026 مقررکی گئی ہے، جس سے مزید امیدواروں کو درخواست دینے کا موقع ملے گا۔

محسن نقوی کے مطابق حکومت میرٹ اورشفافیت کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، اور بھرتیوں کے عمل کوآسان اور قابل رسائی بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنی درخواستیں مکمل کرکے جمع کرائیں تاکہ اس موقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے