Advertisement

پاک بحریہ کا انسانی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن، بھارتی و انڈونیشیائی عملے کو ہنگامی امداد فراہم

اسلام آباد، بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاک بحریہ نے ایک کامیاب ریسکیو آپریشن انجام دیتے ہوئے بحری جہاز ایم وی گوتم کے عملے کو فوری امداد فراہم کی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جہاز عمان سے بھارت جا رہا تھا کہ اس دوران اسے تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔

اطلاعات کے مطابق میری ٹائم ریسکیواینڈ کوآرڈینیشن سینٹر ممبئی نے صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا، جس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے پاکستان نیوی نے امدادی کارروائی شروع کی۔

پاک بحریہ کی ہدایت پرپاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا جہاز “کشمیر” ریسکیو آپریشن کے لئے روانہ کیا گیا، کارروائی کے دوران جہاز پرموجود 6 بھارتی اورایک انڈونیشیائی عملے کو خوراک، طبی امداد اورتکنیکی معاونت فراہم کی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام عملے کو محفوظ اور بروقت امداد فراہم کی گئی، جس سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک بحریہ بحیرہ عرب میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر اور فوری مدد کیلئے ہمہ وقت تیار اور پرعزم رہتی ہے اوراس نوعیت کے آپریشنزاس کے پیشہ ورانہ کرداراورانسانی ہمدردی کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے