Advertisement

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی پوسٹ پر خوارج کے خودکش حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ حملے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے پاک فوج کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ایک حملہ آور ہلاک ہوا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے