Advertisement

پی ایس ایل11، حیدر آباد فائنل میں پہنچ گیا، اسلام آباد کو2 رنز سے شکست

لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 2026 کے کوالیفائر 2 میں حیدرآباد کنگز مین نے سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر شاندار انداز میں فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

کنگز مین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے، عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کسل پریرا نے 37 اور مارنس لبوشین نے 39 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز ہی بنا سکی اور جیت سے صرف 2 رنز دور رہ گئی۔

مارک چیپ مین نے 43، حیدر علی نے 31 جبکہ ڈیون کونوے نے 30 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم آخری اوورز میں مطلوبہ رفتار برقرار نہ رکھ سکے۔

کنگز مین کی جانب سے محمد علی اور حنین شاہ نے اہم وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

میچ کے آخری لمحات انتہائی سنسنی خیز رہے جہاں یونائیٹڈ کو جیت کیلئے چند رنز درکار تھے لیکن کنگز مین کے باؤلرز نے دباؤ میں بہترین کارکردگی دکھا کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے