Advertisement

وہ صف جس میں دل ایک ہوں، قدم ایک ہوں اور ارادے پکے ہوں اللہ اسے پسند کرتا ہے، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر پیغام میں کہا کہ وطن کی حرمت پر آنچ آئے تو پوری قوم دیوار بن جاتی ہے۔

شاہد آفریدی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ صف جس میں دل ایک ہوں، قدم ایک ہوں، اور ارادے پکے ہوں اللہ اسے پسند کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال ہو گیا، لیکن یہ جیت آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔ یہ صرف ایک آپریشن نہیں تھا، یہ پاکستانی قوم کی غیرت، پاک فوج کی بہادری اور اللہ کی مدد کی نشانی تھی۔

 

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ دنیا کو آج نفرت نہیں، امن، برداشت اور انسانیت کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، مگر جب وطن کی حرمت پر آنچ آئے تو پوری قوم ایک دیوار بن جاتی ہے۔

اداکارہ سیلینا جیٹلی کا شوہر کے خلاف مقدمہ، ممبئی پولیس کی کارروائی تیز

اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ طاقت صرف ہتھیاروں میں نہیں بلکہ اتحاد، ایمان اور سچائی میں ہوتی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے