Advertisement

ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس لیا جا رہا ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

نجی چینل نے وزارت توانائی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 32 فیصد ٹیکسز ہیں، ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 129 روپے 72 پیسے کے ٹیکس شامل ہیں۔

فی لیٹر پیٹرول میں 23 روپے 72 پیسے کسٹم ڈیوٹی ، 103 روپے 50 پیسے لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 21 فیصد ٹیکس شامل ہیں، فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 82 روپے 81 پیسے ٹیکسز کے ہیں۔

ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 62 پیسے کسٹم ڈیوٹی ، 28 روپے 69  پیسے لیوی جبکہ 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے