Advertisement

ٹویوٹا نے اپنی مشہور گاڑی فورچیونر کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی کمی کر دی

ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی نے پانچ ماہ کے دوران دوسری بار ٹویوٹا فورچیونر کے پیٹرول ویریئنٹس کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی بڑی کمی کر دی ہے۔

کمپنی اس اقدام کو ’’35 ویں سالگرہ اسپیشل آفر‘‘ قرار دے رہی ہے تاہم آٹو انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی کمی کسی پریمیم گاڑی میں غیر معمولی ہے اور اس کے پیچھے مارکیٹ کی بدلتی صورتحال کارفرما ہو سکتی ہے۔

پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، خریداروں کے رجحانات بدل گئے

’’G‘‘ پیٹرول ویرینٹ کی قیمت میں 25 لاکھ 4 ہزار روپے کی کمی کے بعد گاڑی کی قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار روپے سے کم ہو کر 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے پر آ گئی ہے ۔

اسی طرح فورچیونر کے ’’V ‘‘ پیٹرول ویرینٹ کی قیمت میں 25 لاکھ 74 ہزار روپے کی کمی سے نئی قیمت ایک کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی۔ اس سے قبل اس گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے تھی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے