Advertisement

ترکیہ کے اسکول میں فائرنگ کا لرزہ خیز واقعہ، 9 افراد جاں بحق

جنوبی ترکیہ کے صوبے قہرمان ماراش میں ایک مڈل اسکول میں فائرنگ کے افسوسناک اور لرزہ خیز واقعے میں 8 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ترکیہ کے وزیرِ داخلہ مصطفیٰ چیفچی نے ایک پریس کانفرنس میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ داخلہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ واقعہ کسی منظم دہشت گردی یا سیاسی نیٹ ورک کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک ذاتی نوعیت کا افسوسناک واقعہ ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ فائرنگ کے محرکات اور ذمہ دار شخص کی مکمل تفصیلات سامنے لائی جا سکیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے