ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ چھکے مارنے کا عالمی ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے معروف بیٹر کرس گیل کے پاس ہے، انہیں یونیورس باس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
کرس گیل کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اور بے مثال بیٹسمین مانا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی جارحانہ بیٹنگ اور فلک بوس چھکوں کے ذریعے پاور ہٹنگ کے فن کو ایک نئی پہچان دی اور ایسا معیار قائم کیا جو آج بھی دنیا بھر کے بڑے بیٹسمینوں پر بھاری ہے۔
کرس گیل نے 455 اننگز میں 1,056 چھکے لگا رکھے ہیں ۔دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ کیرن پولارڈ کے پاس ہے انہوں نے 982 چھکے لگا رکھے ہیں،آندرے رسل 784 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مایہ ناز بلے باز آئی پی ایل میں بھی 357 چھکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ انہوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں 143 اور کیریبین پریمیئر لیگ میں 172 چھکے لگا کر اپنی دھاک بٹھائی۔
کرس گیل کی شاندار کارکردگی اور ریکارڈز انہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی دنیا میں ایک ایسا نام بناتے ہیں جس کا مقابلہ کرنا آنے والی نسلوں کے لیے ایک بڑا چیلنج رہے گا۔
















Leave a Reply