Advertisement

واشنگٹن میں امریکا کی میزبانی میں اسرائیل لبنان مذاکرات شروع

امریکا کی میزبانی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان اہم مذاکرات واشنگٹن میں شروع ہو گئے ہیں جن کا بنیادی مقصد لبنان میں جاری کشیدگی کو کم کرتے ہوئے جنگ بندی کو یقینی بنانا بتایا جا رہا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات کی میزبانی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کر رہے ہیں جبکہ لبنان اور اسرائیل کے سفیر اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کررہے ہیں۔

مذاکرات کے آغاز سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ بات چیت کا مرکزی نکتہ حزب اللہ کی سرگرمیاں ہوں گی، جس پرخطے کی صورتحال کا انحصار ہے۔

دوسری جانب زمینی حقائق میں کشیدگی برقرار ہے اور رپورٹ کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملے بھی جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں کم از کم 35 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس سے خطے میں انسانی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مبصرین کے مطابق یہ مذاکرات خطے میں امن کے لیے ایک اہم پیش رفت ہو سکتے ہیں تاہم جاری فوجی کارروائیاں ان کوششوں کو چیلنج بھی کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے