Advertisement

ایران نے قطر کے آئل ٹینکر پر کروز میزائل داغ دیا

قطر کی وزارت دفاع کے مطابق ایرانی کروز میزائل نے قطری پانیوں میں ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا، تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق قطر انرجی کے زیر استعمال “Aqua 1” نامی ٹینکر کو تین  میں سے ایک نے نشانہ بنایا، جبکہ دو میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

ٹینکر راس لفان انڈسٹریل سٹی کے قریب موجود تھا، جہاں دنیا کا سب سے بڑا گیس پلانٹ واقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق جہاز کو پانی کی سطح سے اوپر نقصان پہنچا، تاہم کسی ماحولیاتی آلودگی کی اطلاع نہیں ملی۔

یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بھی تصدیق کی ہے کہ واقعہ سمندری حدود میں پیش آیا، جبکہ خطے میں کشیدگی کے باعث بحری ٹریفک کو بڑھتے خطرات لاحق ہیں۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے اثرات خلیجی ممالک تک پھیل چکے ہیں، اور قطر کی ایل این جی برآمدی صلاحیت کا تقریباً 17 فیصد متاثر ہو چکا ہے، جس سے یورپ اور ایشیا کو سپلائی میں خلل کا خدشہ ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے