Advertisement

ایران نے ٹرمپ کے جنگ بندی دعوے کی تردید کر دی

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی سختی سے تردید کر دی کہ تہران نے امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ صدرٹرمپ کے بیانات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں اوران کا ایران کے موقف سے کوئی تعلق نہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران خطے میں پائیدارامن کے لیے اپنے موقف پر قائم ہے اورکسی بھی قسم کے یک طرفہ دعوے پر کارروائی نہیں کرتا۔

ایران نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعات کے حل کے لیے تمام فریقین کو حقیقت پسندانہ اور تعمیری مذاکرات کی ضرورت ہے، نہ کہ بیانات کے ذریعے تصورات پھیلانے کی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے