Advertisement

سوشل میڈیا پر سیاسی پوسٹ ہرگز برداشت نہیں ، پی سی بی کی کھلاڑیوں کو وارننگ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹرز میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پوسٹس نہیں کریں گے، کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کے قواعد پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔

نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کرکٹرز کے منیجرز کو بھی گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا گیا ہے ، پی سی بی نے واضح کر دیا ہے کہ سیاسی پوسٹس ہر گز برداشت نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ متنازع پوسٹ کرنے پر کم از کم ایک کروڑ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے